کراچی میں کھارادر کا پولیس اہلکارشہری کو دھمکانے پر گرفتار، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کھارادر کا پولیس اہلکارشہری کو دھمکانے پر گرفتار، مقدمہ درج
کراچی میں کھارادر کا پولیس اہلکارشہری کو دھمکانے پر گرفتار، مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں محکمۂ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، کھارادر کا پولیس اہلکار شہری کو دھمکانے پر معطل اور گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھارادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نے شہری سے بد تمیزی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ محمد عابد کو پستول دِکھا کر دھمکیاں دیں جس پر ایس پی سٹی نے پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔

ایس پی سٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار محفوظ کو معطل کردیا، پستول دکھا کر دھمکانے پر شہری محمد عابد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، نیپا فلائی اوور سے 2 ملزمان گرفتار

Related Posts