کراچی میں پولیس مقابلہ، نیپا فلائی اوور سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پولیس مقابلہ، نیپا فلائی اوور سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں پولیس مقابلہ، نیپا فلائی اوور سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو نیپا فلائی اوور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزمان ڈکیتی میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپا فلائی اوور پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے 2 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جب پولیس نے ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کیلئے رکنے کا کہا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے نیپا میں پیش آیا جہاں نیپا فلائی اوور پر پولیس نے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔

ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ملزمان سے نقد رقم اور چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ قبل ازیں اورنگی ٹاؤن میں 3 ملزمان نے کیٹرنگ شاپ لوٹ لی۔

کیٹرنگ شاپ میں ملزمان نے دکان مالک سے لوٹ مار کی۔ اورنگی میں پیر آباد تھانے کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں مزاحمت پر ڈکیتوں نے دکاندار پر جسمانی تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے دکان سے لوٹ مار کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور 4 موبائل فونز ہتھیا لیے، جس کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 15 افراد کی 2 بہنوں سے مسلسل 6 روز تک اجتماعی زیادتی

Related Posts