پولیس عدالتوں میں سکیورٹی دینے میں ناکام گئی ہے، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اے ٹی سی کورٹ میں پیشی ہوئی، حلیم عادل شیخ کے کیسز پر وفاقی حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کیس کی مزید کارروائی ہوگی، عدالت نے 15 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کی تاریخ دے دی۔

عدالت میں پیشی کے بعد حلیم عادل شیخ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں اکثر طور پر عدالتوں میں قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں، پیشی پر آئے ہوئے لوگوں کو آسانی سے نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عدالتوں میں سکییورٹی دینے میں ناکام گئی ہے، ایس ایس یو پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہ بیس ہزار زیادہ ہے، کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن کہیں ایس ایس یو نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں: حکومت کیخلاف دھرنا، جماعتِ اسلامی کی 2 روز میں کراچی بندکرنیکی دھمکی

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایس ایس یو کو زرداری فورس بنا دیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کس منہ سے ٹریکٹر مارچ کروا رہی ہے، پہلے 3200 ٹریکٹروں کو کسانوں کو حساب دیں، جن کسانوں کے نام سے ٹریکٹر جعلسازی کر کے کھا گئے۔

Related Posts