حکومت کیخلاف دھرنا، جماعتِ اسلامی کی 2 روز میں کراچی بندکرنیکی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کیخلاف دھرنا، جماعتِ اسلامی کی 2 روز میں کراچی بندکرنیکی دھمکی
حکومت کیخلاف دھرنا، جماعتِ اسلامی کی 2 روز میں کراچی بندکرنیکی دھمکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں دھرنا دے دیا، جے آئی رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں 2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کراچی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کا جم غفیر دھرنے میں موجود ہے لیکن ہماری عدالت اس پر سوموٹو ایکشن نہیں لیتی۔ آپ اس وزیر اعلیٰ کو کیوں نہیں بلاتے؟

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم کی طرح جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے،سعیدغنی

 خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کی بات مانے، بصورتِ دیگر نقصان آپ کا ہوگا۔ ہم 24 دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں، سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ آپ اسلام آباد تو ہم بلاول ہاؤس کو مارچ کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی حکومت کو 2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے تو شہر کے 5 بڑے داخلی راستوں یا بڑے چوراہوں پر دھرنا دیں گے۔ کراچی جام کردیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم جماعتِ اسلامی، پی ایس پی، پی ٹی آئی اور متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ سب کے خدشات دور کرنا چاہتے ہیں۔ بلدیاتی قانون پر سب سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ 

Related Posts