میانوالی چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میانوالی چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید
میانوالی چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی میں اتوار کی صبح دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح 10 سے زائد دہشت گردوں نے عیسیٰ خیل کنڈل کی پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا۔

مشتبہ افراد اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ (پی ایچ پی) کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو پٹرولنگ پوسٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور پی ایچ پی کے ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان آنکھ میں گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تقریباً چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا اور پی ایچ پی کے اہلکاروں نے حملے کو پسپا کر دیا۔

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے کہا کہ حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد پولیس الرٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی نے اب تک انٹیلی جنس پر مبنی 130 آپریشن کیے ہیں۔

ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میانوالی میں ادا کی جائے گی۔ ان کا تعلق برولی کے یارو خیل قبیلے سے تھا اور انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔

حالیہ دنوں میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ دہشت گرد یا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے ہیں یا خودکش حملے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہین زیادہ اہم ہے یا بابر اعظم؟ہرشا بھوگلے نے کیا کہا

جمعے کو بلوچستان کے شہر مستونگ اور خیبر پختونخواہ کے ہنگو میں دو خودکش دھماکوں میں 64 افراد شہید اور 75 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts