شاہین زیادہ اہم ہے یا بابر اعظم؟ہرشا بھوگلے نے کیا کہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین زیادہ اہم ہے یا بابر اعظم؟ہرشا بھوگلے نے کیا کہا
شاہین زیادہ اہم ہے یا بابر اعظم؟ہرشا بھوگلے نے کیا کہا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کے مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے حوالے سے موازنہ کیا

ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی ایک طرٖح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر شاہین ایشیا کپ میں شروعات کے 10 اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے کہ پھر کیا ہوتا۔

بھارت کے مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی ایک بہت بڑا خلا ہے‘۔اور اگر پاکستان کو پاور پلے میں وکٹیں نہ ملیں تو ان کی بولنگ سائیڈ مختلف ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟پاکستانی اسپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ اگر مستقل طور پر عبداللہ شفیق اور امام الحق کو اوپننگ دی جائے تو بابر اعظم ایک مختلف کرکٹر بن کر سامنے آتے ہیں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ’کرکٹر فخر زمان میں اگر چہ کچھ مسئلہ ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین اوپننگ کمبینشن ہے، امام الحق نے دیر سے ہی سہی لیکن اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن جب ان کے پاس عبد اللہ شفیق جیسا کرکٹر موجود ہے تو وہ اسے کیوں نہیں کھلاتے؟

بھارتی کمنٹیٹرنے کہا کہ پاکستان کے اسکواڈ کیلئے جن3اسپنرز کو منتخب کیا گیا ہے وہ بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں، شاداب ان میں ایک اچھے بیٹر ہیں، نواز بیٹنگ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز ایئر پسٹل شوٹنگ‘ پاکستانی کشمالہ نے برانز میڈل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کرکٹر ہیں لیکن کیا آپ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں؟ ہم دیکھنے کیلئے منتظر ہیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔

Related Posts