ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) سے اختلاف اتفاقِ رائے میں تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا مسلم لیگ (ن) سے اختلاف اتفاقِ رائے میں تبدیل ہوگیا ہے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مل جل کر آگے بڑھیں گے۔ 

گزشتہ روز تک سامنے آنے والے میڈیا دعووں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ایم کیو ایم (پاکستان) نے جو مذاکرات کیے، ان پر حق پرست قیادت کو شدید تحفظات تھے اور ایم کیو ایم کا 4رکنی وفد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے بھی تیار تھا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک ہمیں پاور شیئرنگ پر کوئی کمٹمنٹ نہیں ملی۔ ن لیگی کمیٹی سے جو میٹنگ ہوئی، اس کے بعد ایم کیو ایم کا نیا مؤقف یہ تھا کہ شہباز شریف کیلئے جذبات نیک سہی، تاہم ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

تاہم صدر مسلم لیگ (ن) اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد ایم کیو ایم قائدین نے عوامی خدمت کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے متفقہ بیانیے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنما شامل تھے۔

ن لیگی قیادت سے مذاکرات کیلئے ایم کیو ایم کے وفد میں سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار جبکہ ن لیگ کی جانب سے  شہباز شریف کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 

Related Posts