ق لیگ نالائق حکومت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریگی، کامل علی آغا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-Q will not make seat adjustment with government: Kamil Ali Agha

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرمانوالہ : پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے عوام کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے، ق لیگ آئندہ کسی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں پاکستان مسلم لیگ ق کا پنجاب کے لیے سنہری دور تھا جس میں عوام کے لیے سہولتوں کے تاریخی کام کیے گئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں پارٹی کی رکنیت سازی کے موقع پر میڈیا سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اپنی ذاتی امارت بچانے کے لیے ملکی اداروں پر حملے کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج ہماری محافظ ہے فوج اور عوام مل کر ملکی اداروں کی حفاظت کرے گی ،اپوزیشن کا مڈٹرم الیکشن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا ۔

کامل علی آغا نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ق لیگ بھرپور حصہ لے گی اور مخالفین کو سرپرائز دے گی انہوں نے کہا کہ لوگ ق لیگ کو اس لئے جوائن کر رہے ہیں کہ وہ محب وطن اور جمہوریت پسند لوگوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی قیادت میں ق لیگ ترقی کی طرف گامزن ہے اور ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ مل کر ملکی دفاع ترقی اور مذہبی ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو مستقبل کی وزیر اعظم قرار دیدیا

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں۔

Related Posts