وزیرِ اعظم کراچی کو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے۔علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی
بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان شہرِ قائد کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سندھ حکومت کے ہاتھوں تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ فیصلہ کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کراچی کی صفائی کیلئے بھیجا جائے۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا مون سون بارشوں کے اگلے راؤنڈ سے قبل این ڈی ایم اے کو کراچی بھیجنے کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ وزیرِ اعظم ملک کے معاشی دِل (کراچی) کی تباہی نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیرِ علی حیدر زیدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کی پیپلز پارٹی کی غفلت کے ہاتھوں تباہی نہیں ہونے دیں گے۔ 

وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کا کام سونپنے سے پیپلز پارٹی پر فردِ جرم عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 12 سال سے زائد سندھ پر بدانتظامی پر مبنی حکومت کی جو کچرا اٹھانے اور بارش کے پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچانے جیسے بنیادی کام  بھی کرنے کی اہل نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں بارش کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر بڑے پیمانے پر نالہ صفائی مہم شروع کردی گئی جس کا مقصد شہر کو آئندہ بارش کے دوران ڈوبنے سے بچانا ہے۔

 پاکستان آرمی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ٹیمیں صفائی کیلئے گزشتہ روز کراچی کے سب سے اہم برساتی نالے پر پہنچ گئیں تاکہ گجر نالے پر شہری انتظامیہ کی صفائی مہم میں امداد دی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بڑے پیمانے پرنالہ صفائی مہم شروع کردی گئی

Related Posts