کراچی میں بارش کے بعد حفاظتی اقدامات، بڑے پیمانے پرنالہ صفائی مہم شروع کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کے بعد حفاظتی اقدامات، بڑے پیمانے پرنالہ صفائی مہم شروع کردی گئی
کراچی میں بارش کے بعد حفاظتی اقدامات، بڑے پیمانے پرنالہ صفائی مہم شروع کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں بارش کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر بڑے پیمانے پر نالہ صفائی مہم شروع کردی گئی جس کا مقصد شہر کو آئندہ بارش کے دوران ڈوبنے سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ٹیمیں صفائی کیلئے کراچی کے سب سے اہم برساتی نالے پر پہنچ گئیں تاکہ گجر نالے پر شہری انتظامیہ کی صفائی مہم میں امداد دی جائے۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ٹیمیں 50 سے زائد ڈمپرز، کرینیں اور دیگر مشینری لے کر آج صبح کے وقت گجر نالہ پہنچیں تاکہ پانی کے بہاؤ میں حائل کچرا اور کوڑے کرکٹ کو دور کیا جائے۔

نالہ صفائی کے کام میں پیراملٹری رینجرز کے اہلکار بھی مصروف ہیں جبکہ نالہ صفائی کی یہ مہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی زیر نگرانی شروع کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال کا  نوٹس لیتے ہوئے نیشنل  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کوکراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر5 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت

Related Posts