وزیر اعظم عمران خان احساس موبائل سیونگ والٹ کا آغاز آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان احساس موبائل سیونگ والٹ کا آغاز آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان احساس موبائل سیونگ والٹ کا آغاز آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان احساس کفالت پروگرام کے مقامِ ادائیگی کے دورے کے دوران احساس موبائل سیونگ والٹ (احساس بچت بینک اکاؤنٹ) کا آغاز آج کریں گے۔ 

ملک بھر میں ڈیجیٹل اور مالیاتی معاملات میں خواتین کی شرکت حکومت کا قابلِ تحسین اقدام ہے۔ احساس سیونگ والٹ کے آغاز سے خواتین کو بھی احساس قومی غربت مٹاؤ پروگرام کا فائدہ اٹھانے کا موقع میسر آئے گا۔

وفاقی حکومت کے احساس سیونگ والٹ کو احساس مالی شراکت کی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھا جاتا ہے جسے وزیرِ اعظم نے ہالینڈ کی ملکہ کی موجودگی میں شروع کیا جب ملکہ میکسیما نے 2 سال قبل نومبر 2019ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔

حکومت کے مطابق احساس سیونگ والٹ کے ذریعے گھروں کو مالی خساروں، ہنگامی ضروریات اور روپے پیسے کے لین دین سے متعلق مشکلات سے چھٹکارا دلانا مقصود ہے۔ عوام اپنی آمدن سے سرمایہ کاری کرکے نفع حاصل کرسکیں گے۔

پروگرام کا مقصد عوام میں بچت کے تصور کو اجاگر کرنا ہے جس سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غربت اور مالی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ احساس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت غریب طبقات کو امیروں کے برابر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ نت نئے منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری ہے۔

سن 2018ء میں اقتدار سنبھالنے والی پی ٹی آئی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام احساس شروع کرکے عوام کے دل جیت لیے۔ وزیرِ اعظم عمران خان طاقتور اور کمزور کیلئے ایک قانون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے صدر نے کرپشن کیخلاف جہاد کیا، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

آج سے 3 روز قبل کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے ورچوئل تقریب میں شرکت کے ذریعے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کر دیا ۔

نیوکلیئر پاورپلانٹ یونٹ ٹو جدید نوعیت کا جنریشن تھری پاور پلانٹ ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔وزیرِ اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور عوام کا لہوگرمایا۔ 

مزید پڑھیں: طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان

Related Posts