طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے صدر نے کرپشن کیخلاف جہاد کیا، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے ورچوئل تقریب میں شرکت کے ذریعے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کر دیا ۔ نیوکلیئر پاورپلانٹ یونٹ ٹو جدید نوعیت کا جنریشن تھری پاور پلانٹ ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات ہیں، چین کے ساتھ عوام کا بھی جذباتی لگاؤ ہے، پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے کا دن منا رہے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات عام عوام تک پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، گلوبل وارمنگ میں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں، چین ایسا ملک ہے جس کی مثال نہیں،چین کے صدر نے کرپشن کیخلاف جہاد کیا، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:دوستی کی 70 ویں سالگرہ: پاک اور چین کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرپشن کےخلاف بھی جہادلڑرہےہیں، چین نے کئی لوگوں کوکرپشن پر سخت سزائیں دی ہیں، نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کررہا ہے، لیکن ہم اس لیے کرپشن پر قابو نہیں پا سکے کیونکہ ہم صرف چھوٹےلوگوں کو پکڑتے ہیں، جب کہ چین میں دیکھا گیا کہ اوپر کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تب ملک میں کرپشن کم ہوتی ہے۔

Related Posts