عید کا پرمسرت موقع، وزیر اعظم کی عسکری حکام اور سیاسی شخصیات کو مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے عید کے پر مسرت موقعے پر صدرِ مملکت، عسکری حکام، وزرائے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو عید کی مبارکباد دی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو بھی عید کی مبارکباد دینے کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے جھوٹ کی وجہ سے اتحادیوں نے انہیں چھوڑ دیا، رانا ثنا اللہ

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حقِ خود  ارادیت ملنے تک مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور بلوچستان کے قائم مقام گورنر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیرونِ ملک دورے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے سابق صدر آصف زرداری،  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، جماعتِ اسلامی کے سینیٹر سراج الحق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ،  خالد مقبول صدیقی، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر، خالد مگسی اور دیگر سے بھی رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ 

Related Posts