پی ٹی آئی کے جھوٹ کی وجہ سے اتحادیوں نے انہیں چھوڑ دیا، رانا ثنا اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب
عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جھوٹ کی وجہ سے اتحادیوں نے چھوڑ دیا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم قبرکے قریب ہو اور کس قسم کی حرکتیں کر رہے ہو،صاحبزادہ جہانگیرنے برطانیہ میں نوازشریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرائے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماوں نے امریکا کے خلاف جو بیانیہ بنایا ایسے جھوٹے بیانیے بناتے رہیں۔ پی ٹی آئی کے جھوٹ کی وجہ سے اتحادیوں نے چھوڑ دیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام دوبارہ شروع کریں گے،نوازشریف پرحملہ کیاگیااس وقت بھی کسی نے مذمت نہیں کی، خواجہ آصف پرسیاہی پھینکی گئی یہ اس وقت خوش ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

وزیر داخلہ نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر پیش آنے والے واقعہ پر لوگ درخواستیں لیکر تھانے پہنچے، حکومت نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، جو لوگ مذہبی جذبات کے ازالے کیلئے قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔یہ کہتے ہیں ہم نے نہیں کہا، کیا راشد شفیق یہاں سے نہیں گیا۔

Related Posts