وزیرِ اعظم یونیورسٹی اور ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے حافظ آباد کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan thanks overseas Pakistani for sending more remittances

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان یونیورسٹی اور ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے پنجاب کے شہر حافظ آباد کا سرکاری دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج حافظ آباد پہنچیں گے جہاں ہسپتال اور یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان میونسپل اسٹیڈیم حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے جس کے دوران پی ڈی ایم رہنماؤں کے پراپیگنڈے کا جواب دیا جائے گا۔

حافظ آباد دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان 400 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا بھی افتتاح کریں گے جہاں عوامی اجتماع اور جلسے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

ضلع حافظ آباد میں وزیرِ اعظم  کے استقبال کیلئے خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کیلئے کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی صورتحال، وزیرِ اعظم نے این سی سی اجلاس طلب کر لیا

Related Posts