کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیرِ اعظم نے این سی سی اجلاس آج طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی دوسری لہر پر گفتگو ہوگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہورہی ہے۔

قبل ازیں پاکستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں، این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق 1 روز میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر غور کیا جائے گا۔ این سی سی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔

رواں ماہ اکتوبر کے دوران کورونا وائرس میں اچانک اضافہ ہوا۔ حکومت کاروباری سرگرمیاں متاثر کیے بغیر کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ ٹیسٹس کے مقابلے میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کورونا سے 3 لاکھ 36 ہزارپاکستانی متاثر، 6 ہزار 849 جاں بحق