کراچی ایئر پورٹ پر 9 کلو سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Customs foils gold smuggling bid at Karachi airport
ONLINE / FILE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کسٹمز نے جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پر 170 ملین روپے مالیت کا 9 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانے والا ایک خاندان اپنے سامان کی اسکیننگ کے دوران سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

نو کلو وزنی سونا جس کی مالیت 170 ملین روپے تھی، چھ رکنی خاندان کے سامان میں چھپایا گیا تھا، جس میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔سونا برآمد ہونے کے بعد مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ 5 اپریل کو ملتان ایئرپورٹ پر ایک شخص کو تقریباً 16 کلو سونا ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دبئی جانے والے محمد تنویر نامی مسافر سے 16 کلو گرام قیمتی زرد دھات برآمد کی تھی۔

حکام نے بتایا کہ محمد تنویر کے سامان کی بار بار سفر کی وجہ سے چیکنگ کی گئی اور دوران چیکنگ سونا برآمد ہوا۔

گزشتہ سال اپریل میں کسٹمز حکام نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔دوحہ جانے والی خاتون مسافر کے سامان سے 65000 امریکی ڈالر جوتقریباً 12 ملین روپے برآمد ہوئے تھے۔

Related Posts