وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ آج پہنچیں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ آج پہنچیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کے موقعے پر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور ادارے میں مہیا کی گئی سہولیات کا معائنہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیارت میں وزیرِ اعظم عمران خان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کا دورہ اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت منعقد ہونا تھا جسے دورۂ کوئٹہ کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم نے رواں برس اپریل میں بلوچستان کا دورہ کیا تھا۔

بلوچستان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے سڑکوں سے متعلق پراجیکٹس کا افتتاح کیا جس میں 162 کلومیٹر طویل زیارت ہرنائی روڈ اور 11 کلومیٹر طویل ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس (این 65) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ طویل المدتی منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونا پاکستان کی پسماندگی اور ترقی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے پہلے گرین یوروبانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی منصوبہ بندی عظیم قوموں کیلئے بنیاد رکھنے کا کام کرتی ہے۔ الیکشن سے الیکشن تک کی منصوبہ بندی کرنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں۔

مزید پڑھیں: طویل المدتی منصوبوں پرعملدرآمد نہ ہونا پسماندگی کا باعث ہے۔وزیرِ اعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشکل کے بعد آسانیاں آئیں گی۔

قوم سے براہِ راست ٹیلیفونک گفتگو کے دوران 2 روز قبل وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری، ہمیں بہت مشکل وقت میں حکومت ملی، جب حکومت میں آئے تو بیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ تھا۔

مزید پڑھیں: کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، وزیراعظم

Related Posts