کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، وزیراعظم
کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا قوم سے براہ راست بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے، انہوں نے کہا کہ قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشکل کے بعد آسانیاں آئیں گی۔

قوم سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری، ہمیں بہت مشکل وقت میں حکومت ملی، جب حکومت میں آئے تو بیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو امید بھی نہیں تھی کہ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوگی، اب ماہرین کے مطابق جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے بھی اوپر جائیگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مشکل وقت سے گزار دیا ہے، اگلاوقت آسان ہوجائیگا،، محنت کے بعد انسان اوپر جاتا ہے، قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشکل کے بعد آسانیاں آئیں گی۔

عوام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت کی سربراہی میں ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف اقدام کررہے ہیں، ایک بورڈ بنایا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ کون سی ہاوَسنگ سوسائٹی لیگل ہے، کئی سوسائٹیاں غیر قانونی ہیں جن میں کافی لوگ رہ رہے ہیں ان کیلئے نظام لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ حکومت نااہل ہے، اپوزیشن نے کہا این آر او دے دو تو آپ اہل ہوں گے، انہوں نے فوج کو کہنا شروع کردیا کہ الیکٹڈ گورنمنٹ کو گرادو، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ اتنی گروتھ کیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی حالت بہتر ہورہی ہے۔فواد چوہدری کا دعویٰ

Related Posts