کراچی کی سڑکوں پر ممنوعہ کرکٹ ایپ کی بھارتی کرکٹر کے ذریعے تشہیر، معاملہ کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر سجی نظر آ رہی ہے۔

موقر معاصر روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بل بورڈ پر لگی اشتہاری تصویر میں بھارتی بلے باز روبن اتھاپا کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں ایک معروف کرکٹ ایپ کی مشہوری کرتے نظر آرہے ہیں۔

کراچی کی مصروف ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر جاری اشتہارات میں مذکورہ بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی نمایاں طور پر نظر آ رہی ہیں۔

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔ بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں، تصویر میں موجود ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوئے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔ اس کے باوجود ان ممنوعہ ایپس کی سر عام تشہیر لمحہ فکریہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔

Related Posts