پاور ڈویژن کا بیان، سولر پاور پر ٹیکس کی خبریں جھوٹی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سولر پینل
(فوٹو: کلائمیٹ فنانس پی کے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاور ڈیژن کا بیان سامنے آگیا ہے جس کے مطابق سولر پاور پر ٹیکس عائد کرنے کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ٹیکس لگانے کی سمری ارسال نہیں کی۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشا سولر پینلز لگا رہے ہیں، گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت حکومت کو سبسڈی کی صورت میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔ نتیجتاً ڈھائی سے 3  کروڑ غریب صارفین متاچر ہوتے ہیں۔

اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ 1.90روپے غریبوں کی جیب سے متوسط اور امیر طبقے کو مل رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے بلز کم از کم 3اعشاریہ 35روپے فی یونٹ مزید بڑھ جائیں گے۔ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔

کہا گیا ہے کہ آج کل سولرائزیشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، نئے نرخ کی ضرورت ہے، ہم پورے نظام کا مطالعہ کر رہے ہیں، ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور جاری ہے جن سے غریب پر مزید بوجھ پڑنے سے روکا جاسکے۔ ڈیڑھ سے 2لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کو تحفظ ملے گا۔

Related Posts