کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار اہلکاروں کا کراچی تبادلہ، شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہریوں کیلئے یہ تشویش ناک اطلاع سامنے آئی ہے کہ اندرون سندھ کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 74 پولیس اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔

تاہم یہ بات حیران کن ہے کہ اتنے سنگین جرم میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے باوجود مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا ٹرانسفر کراچی میں کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے ان کا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جارہا ہے۔

Related Posts