پاکستان اپنا پہلا ڈیجیٹل سٹی قائم کرنے کیلئے تیار، کہاں بنایا جائے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ڈیجیٹل سٹی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے اپنا پہلا ڈیجیٹل سٹی قائم کرنے کیلئے تیار ہے جس کا قیام 8ارب روپے کی لاگت سے عمل میں لایا جائے گا۔

نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ڈیجیٹل سٹی 8ارب روپے کی لاگت سے ہری پور میں قائم کیا جائے گا جس کیلئے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور خیبر پختونبخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی (کے پی آئی ٹی) کے مابین معاہدہ ہوگیا۔

ڈیجیٹل سٹی کیلئے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے معاہدہ طے ہونے کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا جس کے مطابق ہری پور میں 8ارب روپے کی لاگت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو 11 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہوگا اور 2026 سے کام شروع کرے گا۔

پاکستان میں قائم ہونے والے پہلے ڈیجیٹل سٹی کے 4 لاکھ 80 ہزار مربع فٹ رقبے پر ہائی کلاس ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر لگایا جائے گا جس سے ڈیجیٹل شہر میں 4 ہزار سے زائد ہائی ٹیک ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ ڈیجیٹل سٹی سالانہ 3 سے 5 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کے قابل ہوگا۔

سالانہ بنیادوں پر پاکستان ڈیجیٹل سٹی سے 6 ہزار آئی سی ٹی گریجویٹس پیدا ہوں گے جبکہ ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے دفاتر قائم کرنے کی اجازت ہوگی جس کامقصد ملکی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts