پاکستانی نوجوان کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر جرمن سفیر بھڑک اٹھے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں منعقدہ پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر کے دوران جرمن سفیر نے فلسطین کے حامی نوجوان کو جھڑک دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک نوجوان نے اچانک فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بلند آواز میں کہا کہ ’معاف کیجئے جناب سفیر، میں اس دیدہ دلیری پر حیرت میں مبتلا ہوں کہ آپ یہاں شہری حقوق کی بات کرنے آئے ہیں جبکہ آپ کا ملک فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرنے والوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کر رہا ہے۔‘

پاکستانی نوجوان کی اس بات پر حاضرین نے سے تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی اس دوران ”فری فری فلسطین“ اور ”دریا سے سمندر تک“ کے مخصوص نعرے بھی لگائے گئے۔

لیکن جرمن سفیر نے چیختے ہوئے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ چِلّانا چاہتے ہیں تو باہر جائیں، وہاں شور شرابہ کر سکتے ہیں، کیونکہ شور مچانا بحث و مباحثہ نہیں ہے۔‘

اس کے بعد پروگرام کی لائیو اسٹریم میں جرمن سفیر کی آواز کو روک دیا گیا اور پھر اس کے بعد کچھ منٹس کے لیے پروگرام کی براہ راست نشریات روک دی گئیں۔

Related Posts