نامعلوم دہشت گردوں نے سیشن جج کو اغوا کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیشن جج وزیرستان شاکر اللّٰہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سٹی ڈی آئی خان حافظ محمد عدنان کا کہنا ہے کہ ٹانک اور ڈیرہ کے بارڈر پر گاؤں بھگوال کے قریب نا معلوم مسلح افراد سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو اغوا کرکے لے گئے۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مُسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ کر جج کو لے کر چلے گئے۔

ڈیرہ، ٹانک، لکی مروت جیسے علاقوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رواں مہینے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی تھی کہ ڈی آئی خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

Related Posts