لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے متوقع، وزیرِ اعظم قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے متوقع، وزیرِ اعظم قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے
لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے متوقع، وزیرِ اعظم قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں، اس پر قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت این سی سی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر وفاقی حکومت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے حق میں نظر آتی ہے۔ این سی سی اجلاس کے دوران بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مختلف آپشنز زیرِ غور آئیں گے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی صورتحال پر لاک ڈاؤن کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس طلب کیا۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کورونا صورتحال پر این سی او سی فیصلوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران کورونا وائرس اور ہسپتالوں کی استعداد کے ساتھ ساتھ دیگر پہلوؤں پر غور کیاگیا اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بر وقت فیصلوں سے ہم نے کورونا پر قابو پالیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا خدشات، وزیرِ اعظم نے  مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کردیا

Related Posts