کورونا خدشات، وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کردیا گیا
وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے پشاور جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے خبردار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثرہ افراد کی معلومات تشویشناک ہیں۔ وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ 15 روز میں اضافہ ہوا۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 15 روز میں پشاور اور ملتان میں 200، کراچی میں 148، لاہور میں 114، اسلام آباد میں 65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملتان اور اسلام آباد میں وینٹی لیٹرز کی گنجائش 70 فیصد استعمال ہوئی۔

کورونا وائرس سے متاثر دنیا بھر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے دوران پورے پورے ملک بند کردئیے گئے۔ پاکستان میں پی ڈی ایم جان بوجھ کر جلسے کر رہی ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عوام کی زندگیاں اور روزگار داؤ پر لگا رکھا ہے اور اگر کورونا کے کیسز اسی شرح سے بڑھتے رہے تو ہم بھی پورا ملک بند کردیں گے جس کا ذمہ دار اپوزیشن جماعتوں کا پلیٹ فارم پی ڈی ایم ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں این آر او حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں جس کیلئے عوام کی زندگیاں اور روزگار تباہ کیا جارہا ہے۔ میں ایک بار پھر واضح کردوں کہ اگر پی ڈی ایم 10 لاکھ جلسے بھی کرلے تو انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم  کا دوسرا جلسہ پشاور میں آج ہوگا، تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم  کا دوسرا جلسہ پشاور میں آج ہوگا، تیاریاں مکمل

Related Posts