وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اے کو کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اے کو کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اے کو کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال کا  نوٹس لیتے ہوئے نیشنل  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کوکراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے افواجِ پاکستان کو بھی شہر کی صفائی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا کہا ہے تاکہ کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ملاقات میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی  کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

Related Posts