پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو آج پھر اسلام آباد طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا
ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد/لاہور: پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے مبینہ طور پر سست روی کا شکار ہیں جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور اتحادی سیاسی جماعتیں بھی ناخوش نظر آتی ہیں۔ بزدار حکومت نے چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جگہ نیا چیف سیکریٹری لایا جائے گا جس کیلئے 3 نام زیرِ غور ہیں جن میں سیکریٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا اور ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ اور سینئر رہنما صوبہ پنجاب کی بیورو کریسی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا جو آج 2 بجے دوپہر کے وقت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے 52 اراکین ریٹائر، نو منتخب سینیٹرز آج حلف اٹھائیں گے

Related Posts