سعودی عرب کا3روزہ دورہ مکمل، وزیرِ اعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے ساتھ خطے کے امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم
ایران کے ساتھ خطے کے امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جس کے دوران اللہ تعالیٰ نے بہت مہربانی فرمائی۔

پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے کامیاب دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ سماجی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، حالیہ دورے کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز خطاب کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ اخبارات میں مایوسی کی خبریں آتی ہیں لیکن میں اپنی قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب وہ پاکستان بنے گا جو 70 سال پہلے بننا چاہیے تھا۔ ہم قائداعظمؒ کے پاکستان کے ٹریک پر واپس آ گئے ہیں۔ مافیا سے آزادی کی جنگ میں تھوڑا وقت لگے گا، تاہم بہت جلد آپ کے سامنے نیا پاکستان آجائے گا۔

مزید پڑھیں: دیرینہ دوست سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، وزیر اعظم

Related Posts