سعودی عرب دیرینہ دوست ہے،ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب دیرینہ دوست ہے،ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر اعظم
سعودی عرب دیرینہ دوست ہے،ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ: وزیراعظم عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، حالیہ دورہ کے دوران اس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

انہوں کہ اخبارات میں مایوسی کی خبریں آتی ہیں لیکن میں اپنی قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب وہ پاکستان بنے گا جو ستر سال پہلے بننا چاہیے تھا۔ ہم قائداعظمؒ کے پاکستان کے ٹریک پر واپس آ گئے ہیں۔ مافیا سے آزادی کی جنگ میں تھوڑا وقت لگے گا، تاہم بہت جلد آپ کے سامنے نیا پاکستان آجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان بحران کا شکار ہو جاتا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں شعور آنے کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے معلومات شیئر ہوتی ہیں۔ تحریک انصاف یوتھ کی وجہ سے اقتدار میں آئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی چاہتے ہیں کہ ان کا ملک عظیم بنے۔ یہ پاکستان کی ڈیفائنگ موومنٹ ہے۔ ہماری حکومت تبدیلی کے لیے لڑرہی ہے، اسے اب کوئی نہیں روک سکتا، تبدیلی آکر رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج بڑا خوش ہوں۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔۔ اس کے علاوہ روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ کے اندر جانے کا موقع ملا۔ بیٹری ری چارج ہو گئی ہے، اب نئے پاکستان کی سوچ کو آگے لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، جہاں قانون کی بالا دستی ہو، جہاں انصاف نہ ہو وہ معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ تحریک انصاف نام رکھنے کا مقصد انصاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی۔ افسوس بھارت میں کورونا سے بہت تباہی ہوئی۔ تاہم اللہ کا شکر ہے ہم نے کورونا کے دوران پاکستانیوں اور اکانومی کو بچایا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کنسٹریکشن انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی لیکن اب انھیں قرضوں کے حوالے سے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اب کرایہ دار کرایہ دینے کے بجائے اپنا گھر بنا سکیں گے۔ مشکل وقت سے نکل آئے، اب آگے خوشحالی ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

Related Posts