وزیرِ اعظم کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، وطن کی خوشحالی و ترقی کیلئے دُعائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، وطن کی خوشحالی و ترقی کیلئے دُعائیں
وزیرِ اعظم کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، وطن کی خوشحالی و ترقی کیلئے دُعائیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مدینہ منورہ: وزیرِ اعظم عمران خان نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے، مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کی اور وطن کی خوشحالی و ترقی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دُعائیں بھی کیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ شب دورۂ مدینہ منورہ کے موقعے پر روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل بھی ادا کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے موقعے پر مقدس مقامات کی زیارت کی اور کچھ وقت روضۂ رسول ﷺ میں گزارا۔ 

ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دُعائیں کیں۔ وزیرِ اعظم مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔ قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر نے شہرِ نبی ﷺ میں عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

روضۂ رسول ﷺ کے دروازے وزیرِ اعظم کیلئے خاص طور پر کھولے گئے۔ وزیرِ اعظم نے جوتے پہنے بغیر مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھے۔ خاتونِ اول بشریٰ بی بی بھی جوتوں کے بغیر مدینہ منورہ کے دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ رہیں۔ 

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق گورنر مدینہ عامر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم کو خوش آمدید کہا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر خیبر پختونخوا بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

دورۂ مدینہ منورہ کے دوران وزیرِ اعظم نے وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کیا اور مغرب کی نماز ادا کی۔ مدینہ میں آمد کے بعد عمران خان اور گورنر مدینہ منورہ کی ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Related Posts