وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز وزیراعظم عمران خان نے اس وقت حاصل ہوا ہے جب وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں ، عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان ہیں جن کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

انسٹا گرام پر تھوڑی دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی یہ خیالی تصویر حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

اس تصویر میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے روحانی کاموں پر غور کیا اور لوگوں کو کھانا کھلانے سے بہتر کوئی شے نہیں نظر آئی۔ اگر دنیا میرے ہاتھ میں ہوتی، تو میں بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانے کے سوا کچھ بھی نہ کرتا۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر پر سینکڑوں کمنٹس آئے جبکہ محض چار گھنٹوں کے دوران اسے اب تک 50 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ فیس بک پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 میں دوبارہ گنتی مکمل، عبدالقادر 15ہزار656ووٹ لے کر کامیاب

Related Posts