وزیر اعظم عمران خان کی ازبک صدر سے ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی ازبک صدر سے ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
وزیر اعظم عمران خان کی ازبک صدر سے ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویف سے شنبھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات  کی ہے۔ اس دوران پاک ازبکستان تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ازبک صدر کی ملاقات کے دوران  وسیع پیمانے پر مذاکرات میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی جس میں تجارتی و اقتصادی تعلقات اور علاقائی  روابط خاص طور پر زیرِ غور آئے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین ٹراننزٹ تجارتی معاہدے (یو پی ٹی اے) کو عملی جامہ پہنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور ازبک صدر کی ملاقات کے دوران دفاعی و سیکیورٹی تعاون، تعلیم و ثقافت اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو جلد حتمی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران ویژن ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کیلئے پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ویژن ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ یہ منصوبہ وسط ایشیائی ممالک کو کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا سے مؤثر انداز سے جوڑ سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کی کاوشوں میں حمایت پر ازبک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں وزئر اعظم عمران خان نے ازبک صدر کو پہلی فرصت میں پاکستان آمد کی دعوت دی۔ قبل ازیں وزیر اعطم اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے مابین بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے لائحۂ عمل پر گفت و شنید ہوئی۔ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ غور آئے۔

  یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں انسانی المیہ روکنا ضروری ہے۔وزیراعظم

Related Posts