افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔وزیراعظم
افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوشنبے: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنے ، انسانی المیے کو روکنے اور معیشت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ 40 سال بعد افغانستان میں تنازعے اور جنگ  کا خاتمہ ہوچکا ہے۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

باہمی ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر نے دو طرفہ دلچسپی کے حامل معاملات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر رئیسی کو مبارکباد بھی دی۔ 

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں استحکام کی کاوشوں کو افغان معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور جامع سیاسی ڈھانچے کے قیام سے تقویت ملے گی۔

ایران کے صدر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے مثبت سفارتی تعلقات اور تعمیری و عملی اقدامات میں عالمی برادری کی مثبت شمولیت پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم نے پڑوسی ممالک کے ساتھ مربوط نقطۂ نظر کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر ایرانی حمایت کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان اور صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں تجارت، اقتصادی شعبے اور علاقائی روابط پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر گزشتہ 1ماہ میں 26 ممالک سے بات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ

Related Posts