ایران کے ساتھ خطے کے امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے ساتھ خطے کے امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم
ایران کے ساتھ خطے کے امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ایرانی قیادت کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ خطے کے امن اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے محترم بھائی ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے نئے ایرانی صدر کے ساتھ مل کر کام کیلئے تیار ہیں۔ وزیرِ اعظم نے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

قبل ازیں صدارتی انتخاب میں تاریخی جیت حاصل کرنے کے بعد قدامت پرست جج ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

گزشتہ روز ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں 4 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 3 وزارتِ داخلہ کے اعلان سے قبل شکست کھا گئے۔

مزید پڑھیں: صدارتی انتخاب میں تاریخی جیت، ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

خیال رہے کہ اِس سے قبل ایران میں انتخابی مہم کے آخری روز 2 امیدوار صدارتی انتخابات سے دست بردار ہو گئے جس کے بعد باقی 5 امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔

سرکاری ایرانی میڈیا کے مطابق دست بردار ہونے والے امیدواروں میں محسن مہر علی زادہ کو اصلاح پسند تصور کیا جاتا ہے جب کہ علی رضا زاکانی قدامت پسند نظریات کے حامل ہیں۔

ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے 18 جون کو ووٹ ڈالے گئے۔64 سالہ مہر علی زادہ کی دست برداری کا فائدہ ایران کے مرکزی بینک کے سابق سربراہ اور معتدل نظریات کے حامل سمجھے جانے والے امیدوار عبدالناصر کو ہوا۔

مزید پڑھیں: ایران میں صدارتی انتخابات،پانچ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع

Related Posts