وزیر اعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ سے آگاہ تھے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوحہ امن مذاکرات میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو کافی بہتری آئے گی،شاہ محمود قریشی
وزیر اعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ سے آگاہ تھے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ سے آگاہ تھے اور یہ طے تھا کہ عمران خان اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے کردار سے مطمئن ہیں۔

اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورانِ اجلاس اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی لیکن اجلاس کے متعلق کچھ بتایا نہیں جاسکتا۔ سب کا نقطۂ نظر سنا گیا ہے۔

بریفنگ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس بہت اچھے ماحول میں ہوا، افغان امن عمل، سیکیورٹی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے دوران ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال زیرِ غور آئے گی۔ اپوزیشن کے اراکین کو بریفنگ دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں عسکری قیادت نے قومی سلامتی سے متعلق امورپر بریفنگ دی۔جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اِن کیمرہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔

گزشتہ روز جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے ملک کی سیاسی و پارلیمانی قیادت، رہنماؤں اور اراکین کو اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی چیلنجز، خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں خصوصاً تنازعہ کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اخلاص کے ساتھ نہایت مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان کی بھرپور کاوشوں کی بدولت نہ صرف مختلف افغان دھڑوں اور متحارب گروپوں کے مابین مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی بلکہ امریکہ اور طالبان کے مابین بھی بامعنی گفت و شنید کا آغاز ہوا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس، کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ

Related Posts