پشاور میں دہشت گردی وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں دہشت گردی وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔احسن اقبال
پشاور میں دہشت گردی وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔احسن اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مجھے پشاور بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کا بے حد افسوس ہے۔ وہ دہشت گرد جنہیں ہم نے شکست دے دی تھی، دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں۔

پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گرد ہمیں حملوں کا نشانہ اِس لیے بنا رہے ہیں کیونکہ عمران خان سیکیورٹی کا سازوسامان حزبِ اختلاف (اپوزیشن) کے رہنماؤں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں کی بجائے سیکیورٹی اداروں کا رُخ اپوزیشن کی طرف موڑا گیا اور نیشنل ایکشن پلان کو بھلا دیا گیا جبکہ وزارتِ داخلہ ہمیں قومی احتساب بیورو کی توسیع دکھائی دیتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: پشاورکے مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد شہید، 70سے زائد زخمی

Related Posts