پشاور، دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ،بچوں سمیت 10 افراد شہید، 110 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور، دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ، 5 افراد شہید، 70سے زائد زخمی
پشاور، دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ، 5 افراد شہید، 70سے زائد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 110 زخمی ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درس کے دوران ایک شخص مشکوک بیگ چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے وقت مدرسے میں تعلیم کا سلسلہ جاری تھا۔ جاں بحق افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ایک شخص صبح کے وقت مدرسے میں بیگ چھوڑ گیا۔ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دھماکہ مولانا رحیم اللہ حقانی کے درسِ حدیث کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 طلباء شہید ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ وفاق المدارس کے نمائندگان، علماء اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاق المدارس کے قائدین نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

ناظمِ خیبر پختونخوا مولانا حسین احمد کو قائدینِ وفاق المدارس کی طرف سے پشاور حادثے کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ 

یادرہے کہ اِس سے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

دو روز قبل دھماکے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ کوئٹہ میں جاری تھا۔ 

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،4جاں بحق،متعدد زخمی

Related Posts