وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم
تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے جبکہ اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔حکومت کے تمام 178 اراکین نے وزیرِ اعظم کے حق میں ووٹ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم عمران خان جب قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو وفاقی وزراء نے ان کا استقبال کیا جبکہ پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اراکینِ اسمبلی کو قرارداد پڑھ کر سنائی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائیں۔ کورم پورا ہونے پر ایوان کے دروازے بند کردئیے گئے۔

اسمبلی گیلری میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے علاوہ تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ موجود رہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے محسن داوڑ اور اکبر چترالی بھی موجود تھے۔مجموعی طور پر 178 اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو ووٹ دیا۔

اپنے ووٹ سے اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ اعتماد کا ووٹ ملنے کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلی ہال میں وزیرِ اعظم کے حق میں ایک بار پھر نعرے بازی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے وزیرِ اعظم بنتے وقت ایوان سے 176 ووٹ حاصل کیے تھے۔ آج 178 ووٹ ڈالے گئے۔ قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم پر اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ اِس موقعے پر وزیرِاعظم عمران خان نے اراکینِ اسمبلی اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگی پریس کانفرنس، احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا گیا

Related Posts