توہینِ رسالت سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہینِ رسالت سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم
توہینِ رسالت سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی توہین کے متعلق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جو میرے مؤقف کی تائید میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جو میرے اس پیغام کی تصدیق کرتا ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی توہین آزادئ اظہارِ رائے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم

پاکستان کا افغانستان کوامداد فراہمی کی منظوری دینے کاخیرمقدم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں مسلمانوں، بالخصوص مسلم قائدین کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ یہ پیغام غیر مسلم دنیا تک پہنچائیں تاکہ ہم توہینِ رسالت کے خلاف اسلاموفوبیا کا بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔ 

اسلاموفوبیا کیا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان کے موجودہ ٹوئٹر پیغام سمیت دیگر متعدد بیانات میں اسلاموفوبیا کا ذکر کیا گیا ہے جس سے مراد توہینِ رسالت سمیت اسلام مخالف مواد کی ترویج اور آزادئ اظہار کے نام پر مسلمانوں کے خلاف جذبات ابھارنا شامل ہے۔

ولادی میر پیوٹن کا بیان

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی عوام میں اشتعال کا سبب ہے اور حضرت محمد ﷺ کی گستاخی اپنی رائے کے اظہار کی آزادی قرار نہیں دی جاسکتی جبکہ یہ مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔

صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ شانِ رسالت ﷺ میں گستاخی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ انہوں نے متنازعہ فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی حرکتیں انتہا پسندی کا سبب بنتی ہیں۔

Related Posts