پاکستان میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم
پاکستان میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی جبکہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کیلئے مثالی ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے آج دورۂ لاہور کے دوران لاہور ٹیکنوپولس کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نالج پارک کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اقدام قابلِ تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نالج پارک یونیورسٹی کا افتتاح، وزیر اعظم کا دورۂ لاہور 

افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں۔منیر اکرم

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اور نالج پارک سے علاقے میں ترقی ہوگی۔ بدقسمتی سے پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی میں دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کیلئے آئیڈیل ملک ہے۔ ہمارے پاس توانا افرادی قوت، باصلاحیت لوگ اور ہنر موجود ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں کورونا وائرس کے باعث بھی متاثر ہوئیں۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو فروغ حاصل ہے۔ ہم تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھلتے ہیں، پھر ڈالر اوپر چلاجاتا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرض بڑھتا ہے۔ حکومت کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ چین نے بہترین انداز میں معیشت کو مضبوط بنایا اور ملکی پیداوار پر زور دیا۔ آج دنیا میں پیداواری سطح پر چین بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروباری افراد کیلئے آسانی پیدا کرنا ہوگی۔ بیرونِ ملک بڑے پاکستانی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اوور سیز پاکستانیوں کیلئے کاروبار میں آسانی لانا چاہتے ہیں۔ 

 

Related Posts