پاکستان کا یواین، امریکہ کی جانب سے افغانستان کوامداد فراہمی کی منظوری دینے کاخیرمقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا یواین، امریکہ کی جانب سے افغانستان کوامداد فراہمی کی منظوری دینے کاخیرمقدم
پاکستان کا یواین، امریکہ کی جانب سے افغانستان کوامداد فراہمی کی منظوری دینے کاخیرمقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے تناظر میں افغان عوام کی حمایت میں رونما ہونیوالی دو اہم پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بنیادی ضروریات پر مبنی افغانستان کو امداد کی فراہمی کیلئے ایک قر ارداد منظور کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری پیشرفت یہ ہے کہ امریکہ نے امریکی اور اقوام متحدہ کے حکام کو طالبان کے ساتھ کاروبار کیلئے امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دیا ہے تاکہ امداد کی فراہمی کا عمل آسان ہوسکے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یقیناً یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ میں افغان عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نتیجہ خیز ہونا شروع ہو گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی اور یو این ایس سی میں سب کی طرف سے منظور کی گئی یہ قرارداد اقوام متحدہ اور بین الاقوامی این جی اوز کو افغان عوام کی مدد کرنے کے قابل بنائے گی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ”فنڈز، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل کی ادائیگی، اور ایسی امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا اس طرح کی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی کی اجازت ہے”۔

مزید پڑھیں: افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں۔منیر اکرم

وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ٹویٹ کی طرف بھی اشارہ کیا جس میں انہوں نے غیر معمولی اجلاس بلانے پر پاکستان اور سعودی عرب کے موقف کو بھی سراہا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

Related Posts