ملک تنزلی کا شکار ہو تو کوئی صوبہ ترقی نہیں کرسکتا۔وزیرِ اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا، احتساب ضرورہوگا، وزیر اعظم
مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤنگا، احتساب ضرورہوگا، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک تنزلی کا شکار ہو تو اس کا کوئی صوبہ ترقی نہیں کرسکتا جبکہ بات چیت کرتے ہوئے ہمیشہ ملکی سطح پر چیلنجز کو مدِ نظر رکھنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سیمینار کے دوران کاروباری برادری سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم گیس کے کنویں کھودتے ہیں تو اس پر بہت بھاری لاگت آتی ہے۔ ہمیں توقع تھی  لیکن کراچی میں ساحل کے قریب سے گیس نہیں نکلی۔

دورانِ خطاب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے آگے کا راستہ تلاش کرنا ضروری ہے۔ پنجاب متعدد مسائل کا شکار ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کے مطابق وہاں گیس کی پیداوار بے حد کم ہے جو وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اِس معاملے پر رائے عامہ ہموار ہو اور ہم معاملے کا قومی رُخ دیکھیں۔

گیس کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت جو سبسڈی دیتی ہے وہ کہیں نہ کہیں سے تو دی جاتی ہے۔ سبسڈی بعد میں قرض بن جاتی ہے جس سے ملک کا قرض بڑھ جاتا ہے۔ جو پیسہ صوبوں کو بھیجنا ہوتا ہے وہ اتنا ہی ہوسکتا جو ذرائع سے حاصل ہوا ہو۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں رائے عامہ ہموار ہونے کی بجائے تقسیم پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر سے جو معلومات حاصل ہوتی ہیں، میڈیا اسی کو استعمال کرتا ہے۔ جب صوبے یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے تو ملک متحد ہونے کی بجائے تقسیم کی طرف چلا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی سرِ عام سزائے موت کو قانون بنانے کی تائید 

Related Posts