پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔وزیراعظم
پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کے اقدامات پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی اور مسائل کو اجاگر کیا۔

اقوامِ متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے جبکہ بلین ٹری سونامی اور کلین گرین پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان متبادل توانائی، الیکٹریکل وہیکل پالیسی اور ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر مسائل کے حل پر کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے غیر رسمی سربراہی اجلاس میں خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔

رواں برس نومبر میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ہونے والی ہے جس کی تیاریوں کا گزشتہ روز 25 ممالک پر مشتمل کلائمٹ چینج سربراہی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ جی ایٹ ممالک کا سربراہی اجلاس اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طلب کیا۔

برطانوی حکومت سربراہی اجلاس کی میزبان تھی۔ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام کلائمٹ چینج سیشن میں جی ایٹ ممالک کے علاوہ پاکستان سمیت 15 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ پاکستان کے علاوہ ایشیا کے2 ممالک انڈونیشیا اور بھارت بھی اجلاس میں شریک تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی

Related Posts