دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین حادثہ، وزیرِ اعظم عمران خان کا ریلوے لائنز میں نقائص پر تحقیقات کا حکم
ٹرین حادثہ، وزیرِ اعظم عمران خان کا ریلوے لائنز میں نقائص پر تحقیقات کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے سپاہیوں پر دہشت گردوں نے گزشتہ شب جو حملے کیے ان کی شدید مذمت کرتے ہیں جن کے دوران 4 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے نیک تمناؤں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور انہیں بلوچستان کی ترقی اور امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی افسران اور اہلکاروں پر 2 حملے کیے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رات گئے پہلے واقعے میں دہشت گردوں نے پیر اسماعیل کے علاقے میں ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے، ایف سی کے 4 جوان شہید، 8 زخمی

قبل ازیں پاکستان میں سرحد پار سے حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا،فائرنگ سے ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

گزشتہ ماہ کے آغاز میں آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے۔زخمی اہل کاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ،ایف سی کے 4 جوان شہید

Related Posts