بلوچستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ،ایف سی کے 4 جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید، 5زخمی
کوئٹہ،دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید، 5زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ : پاکستان میں سرحد پار سے حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ،فائرنگ سے ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی فائرنگ سے ایف سی کے چار جوان شہید جبکہ چھ جوان زخمی بھی ہوئے،ایف سی کے زخمی اہل کاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ،سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپرہائی وے پر پی پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، لالہ رحیم محفوظ رہے

چند روز قبل افغانستان کے سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کی جانب سے ضلع مہمند کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوگیا۔25سالہ سپاہی فضل واحد سوات کے علاقہ شانگلہ کا رہائشی تھا۔

Related Posts