وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلۂ کشمیر سے عالمی برادری اور سربراہانِ مملکت کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی آج کی مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ مسلسل کرفیو اور  مظلوم کشمیریوں کے حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارت کے ظلم و جبر کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چینی قیادت کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ مختلف سربراہانِ مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ مصر اور ایتھوپیا کے صدور کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کی ہم منصب  جیسنڈا آرڈن بھی وزیر اعظم  عمران خان سے ملاقات کریں گے اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے 7 روزہ دورۂ امریکا کا محور مسئلہ کشمیر ہے جس کے دوران وزیر اعظم عالمی سربراہان مملکت کو مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کریں گے جبکہ  کشمیر میں موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ سمیت تمام تر ذرائع ابلاغ بدستور معطل ہیں ۔قابض مودی حکومت نے وادی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بند کر رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں  کہ وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے جلد ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایران سے مذاکرات کامینڈیٹ دے دیا ہے۔

پاک امریکا سربراہانِ مملکت کی ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیر اعظم نے کھل کر صدر ٹرمپ کو مسئلۂ کشمیر، خطے کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر نے مینڈیٹ دے دیا

Related Posts