غریب خواتین کیلئے اقدام: وزیر اعظم آج احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب خواتین کیلئے اقدام: وزیر اعظم آج احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے
غریب خواتین کیلئے اقدام: وزیر اعظم آج احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غریب خواتین کیلئے ”احساس کفالت پروگرام“ کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

خواتین کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام  کے تحت انتہائی مستحق اور غریب خواتین کی مدد کی جائے گی۔

مستحق اور غریب خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت شفاف طریقہ کار کے تحت ماہانہ 2000 روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد بھی اس پروگرام کا حصہ بنائے جائیں گے۔

ملک بھر کے 70 اضلاع میں 1 لاکھ خاندان اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ پروگرام میں استفادہ کرنے والی خواتین کی تعداد 70 لاکھ کے قریب متوقع ہے۔

رجسٹر کیے گئے تمام افراد کو منظوری کے بعد کفالت وظیفہ آئندہ دو ماہ میں ملنا شروع ہوجائے گا جبکہ مزید افراد کو ڈیسک رجسٹریشن کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ غیر مستحق افراد کو نکالاہے، احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی۔

 معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے  چار روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 31 جنوری کو کفالت پروگرام کا افتتاح کرینگے۔پروگرام کے تحت غریب عوام کو ہر ماہ 2 ہزار روپے دیئے جائینگے۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام میں ادائیگی  کیلئے بائیو میٹرک سسٹم 

Related Posts