وزیراعظم آج کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے،خصوصی پیکیج کا اعلان متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے جہاں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اوربلوچستان کے لئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم کو بلوچستان میں امن و امان ، کورونا وائرس کی صورتحال اور جاری ترقیاتی عمل کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کے علاوہ بلوچستان کے لئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم صوبہ میں ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس ،مغربی بائی پاس کوئٹہ ، زیارت سمیت متعدد روڈمنصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ دیگر تین صوبوں میں افتتاح کے بعد بلوچستان میں بھی کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ پاکستان بنا دیا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دورے کے دوران یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم کے کامیاب امیدواروں میں چیک تقسیم کریں گے اس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بہتر روزگار اور دیگر مواقع حاصل کرنے میں آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اس سال کے آخر تک کم از کم 5 ارب روپے بلوچستان کے 10 ہزار نوجوانوں میں تقسیم کیے جائیں گے ،بینکوں کو اس ضمن میں کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Related Posts